بنگلا دیش کی حکومت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے طلبہ ونگ چھاتر لیگ پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے چھاتر لیگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
شیخ حسینہ واجد کے طلبہ ونگ چھاتر لیگ پر مظاہرین پر پُرتشدد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ پر پابندی لگائی ہے۔
شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں چھاتر لیگ کے لوگوں نے یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ مظاہرین پر حملے کیے تھے۔
پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 700 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔