• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 12 اکتوبر کا احتجاج، انکوائری رپورٹ میں مختلف افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں 12 اکتوبر کو میٹروپول اور پریس کلب پر احتجاج پر کی گئی انکوائری میں غفلت برتنے پر مختلف افسران کے خلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی جانب سے12 اکتوبر کو ریڈ زون میں ہوئے احتجاج کے دوران فرائض میں غفلت برتنے پر متلعقہ افسران کے خلاف کراچی پولیس چیف کو لکھے گئے خط میں میں ایس ڈی پی او گارڈن، ایس ڈی پی او عیدگاہ، ایس ڈی پی او کیماڑی اور ایس ڈی پی او بلدیہ سمیت ایس ایچ او تھانہ گارڈن، تھانہ رسالا، تھانہ پریڈی اور تھانہ نبی بخش کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ زون میں 12 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج میں خواتین اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، احتجاج میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید