بھارتی اداکارہ کاجول نے فوٹوگرافروں کے ساتھ اپنے رویے کا دفاع کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے کہا کہ وہ ان شخصیات میں سے نہیں ہیں ،جو ہر بار صرف اپنا شفاف چہرہ ہی پیش کرتی ہیں اور نہ ہی مجھ سے یہ توقع رکھی جائے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی فوٹوگرافروں سے سخت رویے پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ’بدتمیز ‘ قرار دیا تھا۔
50 سالہ کاجول نے حالیہ تنقید پر جواب دیا اور کہا کہ میں دوسروں کے لیے خود کو نہیں بدلوں گی، جیسی میں ہوں، اس کےلیے میں معافی تو نہیں مانگوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر انسان اچھے یا برے دن سے گزرتا ہے میں بھی عام انسان ہوں، غصہ آتا ہے، مجھ سے یہ توقع ہر گز نہ رکھی جائے میں صرف اپنا چمکدار امیچ ہی پیش کروں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میں مشہور شخصیت ہوں، مجھے اپنا غصہ کنٹرول کرنا چاہیے، سوشل میڈیا پر اکثر لوگوں کو بے عیب اور کامل دکھایا جاتا ہے، میرا معاملہ ایسا نہیں ہے، مجھے نہیں لگتا کہ صرف دوسروں کےلیے خود کو بدل دوں۔
حالیہ دنوں میں کئی ویڈیو زیر گردش ہیں، جن میں اداکارہ عوامی مقامات پر فوٹوگرافروں پر غصہ ہوئی ہیں، کئی صحافیوں کو جواباً کہا وہ بے وقوفانہ سوالات نہ کریں۔