سپریم کورٹ میں تمام کورٹ رومز کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائیو اسٹریمنگ سروسز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایت پر کی جا رہی ہے، لائیو اسٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی۔
کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی، اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہِ راست دیکھ سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائیو اسٹریمنگ سروس کےلیے مطلوبہ کیمروں سمیت دیگر آلات کی خریداری کا جائزہ لیا جا رہا ہے، لائیو اسٹریمنگ کےلیے کمیٹی سفارشات تیار کرکے حتمی منظوری کےلیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی۔
اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر 1 میں لائیو اسٹریمنگ کی سہولت ہے۔