• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگا چیتانیا نے دوسری شادی سے قبل اپنے انسٹاگرام سے سمانتھا کی آخری تصویر بھی ہٹادی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

تیلگو فلموں کے معروف اداکار ناگا چیتانیا نے آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سوبیتا دھولیپلا سے اپنی شادی سے قبل سابق اہلیہ سمانتھا رتھ پرابھو کی آخری تصویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی۔ 

یاد رہے کہ اس سال اگست میں جب 37 سالہ ناگا چیتانیا نے سوبیتا دھولیپلا سے منگنی کی تھی تب سمانتھا رتھ پرابھو کے پرستاروں نے ناگا کی جانب سے اپنی فیڈ سے سمانتھا کی تصویر ہٹانے پر کافی تنقید کی تھی۔ 

واضح رہے کہ ناگا چیتانیا اور سمانتھا رتھ پرابھو نے اکتوبر 2017 میں دو برس تک رومانی ملاقاتوں کے بعد  شادی کی تھی تاہم صرف چار برس بعد ہی دونوں میں اکتوبر 2021 میں طلاق ہوگئی۔

اس کے بعد سے دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے سے وابستہ تمام نشانات اور یادوں کو مٹانا شروع کیا۔ 

تاہم اب ناگا نے اپنے انسٹاگرام سے سمانتھا رتھ کی آخری تصویر بھی اپنی دوسری شادی سے قبل ہٹا دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید