پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنی رہائش گاہ سے چیک اپ کیلئے اسپتال روانہ ہوگئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے حسن نواز بھی تھے۔ نواز شریف گزشتہ شام دبئی سے لندن پہنچے تھے، کل ان کی امریکا روانگی کا امکان ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف امریکا میں تقریباً چار روز قیام کے بعد واپس لندن آئیں گے۔
صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جلد ختم ہو۔ کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ بھارتی مظالم انہیں آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے۔
نواز شریف نے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔