لاہور کے قریب گاؤں لہنا سنگھ میں 8 افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ 20 اکتوبر کو پیش آیا، جس کا مقدمہ 27 اکتوبر کو درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان نے خواتین کو زد و کوب کیا اور انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔
متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ تشدد کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں مگر ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں۔
پولیس کا موقف ہے کہ متاثرہ خاندان اور ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں، فریقین کے درمیان صلح کی کوششوں کی وجہ سے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں فیصل خان، حسنین، رباب غفور، زین، ہارون، منا اور گوگا شامل ہیں۔