• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب، زائرین کی بس کو حادثہ، 1 جاں بحق 11 زخمی

فائل فوتو
فائل فوتو

حب کے علاقے میں نورانی کراس موسلی چڑھائی کے قریب بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بس میں سوار زائرین شاہ نورانی کے مزار سے واپس آ رہے تھے، زائرین کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ زائرین کا تعلق کراچی سے ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید