سندھ بھر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی۔
سندھ بھر میں 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
رواں سال ملک بھر میں پولیو کے41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 12 کا تعلق سندھ سے ہے۔
انسدادِ پولیو مہم میں81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے، جن کے لیے 19 ہزار سیکیورٹی اہلکار نافذ ہوں گے۔
دوسری جانب کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں کا پولیو وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔