دبئی کی فرم نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
دبئی کی معروف فرم کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلام آباد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دورہ کیا، فرم نے کراچی پورٹ تا پیپری کوریڈور بنانے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
ایس آئی ایف سی کے اعلامیے کے مطابق دبئی کی فرم نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فرم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات تلاش کرنےکا بھی عزم کیا۔
اعلامیے کے مطابق فرم نے لاجسٹکس سیکٹر میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔