• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکایات کے بعد ندیم واہلہ کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ سے ہٹانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نےشکایات اور بد انتظامی کے واقعات کے بعد ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان نئے ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ہوں گے۔ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید ڈائریکٹر قومی اکیڈمی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق عاقب جاوید سلیکشن کے ساتھ ہائی پرفارمنس سیٹر میں پلیئر ڈولپمنٹ پر توجہ دیں گے۔ وہ لاہور قلندرز میں بھی پلیئر ڈولپمنٹ کیلئے کام کرچکے ہیں۔ عثمان واہلہ کو پاکستان سپر لیگ کا ڈائریکٹر بنادیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندیم خان سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کو ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ بنانے کی پیشکش کی تھی لیکن بازید نے محسن نقوی سے ملاقات میں معذرت کرلی۔