اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )میاں رضا ربانی، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت مستقبل قریب میں 27ویں آئینی ترمیم لانے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 26ویں آئینی ترمیم کو مضبوط اور قابل عمل بنانے کا وقت ہے۔ آئینی بنچ میں تعینات جج ایسے ہونے چاہئیں جو اعتماد اور شفافیت کو یقینی بنا سکیں۔ اگر ایسا نہیں ہوا ہے تو یہ ترمیم کے مخالفین کو تقویت دے گا اور نظام کو بری طرح متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر قدغن نہیں لگائی جاسکتی، اس سے قانون کی حکمرانی متاثر ہوگی۔ پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عدلیہ کی آزادی کو ایک ساتھ رہنا چاہیے۔