• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام کی بہتری کے لئے عارضی حکومت بنادی جائے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے سنیئر رہنما نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کی ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں میری ایم کیوایم پرعائد پابندی ختم کی جائے، پی ٹی آئی پر بھی پابندی ہٹائیں، عمران خان سے بھی بات کی جائے، ملک کے سیاسی نظام کی بہتری کے لئے ایک عارضی حکومت بنادی جائے، چاہیں تو محسن نقوی کی سربراہی میں ہی قائم کردیں، ملک میں آزادانہ الیکشن کرائیں اورعوامی حمایت رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کوحصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ اوروہ جماعتیں جو 26 اور27ویں آئینی ترمیم میں پیش پیش تھیں اورانہوں نے سیاسی مفادات حاصل کئے لیکن آج ملک کے سسٹم کی بہتری اور ملکی مفاد کےلئے آپ کے جو جو منصوبے ہیں،اس مقصد کے لئے جو 28 ویں آئینی ترمیم کی بات کی جارہی ہے توپیپلزپارٹی اس کی مخالفت کررہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید