کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ڈائریکٹر اطہر وحید کراچی کے اینٹی کرپشن سرکل میں سات کروڑ مالیت کی غائب ہونے والے چاندی سونا کے حوالے سے مبینہ گرفتار اور مقید ملزم انسپیکٹر سہیل شیخ کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کر رہے ہیں اور ملزم کی نوکری سے برطرفی بھی ہو سکتی ہے۔ سرکل کے اہلکاروں کے ضبط کئے گئے موبائل فونز اور مال خانہ کے لاکس کی فارنسک نہیں ہو سکی ہے۔ کچھ اہلکار جو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے کراچی میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کو اسلام آباد طلب کر کے ان کے بیانات لئے گئے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کی اسپیشل کورٹ (سینٹرل ون) کراچی نے شیخ سہیل کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ہے۔