• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کیخلاف کوئی ایسا مقدمہ نہیں جو ملٹری کورٹ میں چل سکے: بابر اعوان

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان ـــ فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان ـــ فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی ایسا مقدمہ نہیں جو ملٹری کورٹ میں چل سکے۔

بابر اعوان نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو 3 مرتبہ اقتدار دیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ 1984ء میں ہاؤس آف شریف کو پہلی بار اقتدار دیا گیا، منی لانڈرنگ، سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے مقدمات میں ملوث لوگوں کو اقتدار دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب عدلیہ میں بھی سیاست داخل کر دی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی الیکشن کمیشن کی توسیع قبول نہیں کریں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں کچھ کچے کے ڈاکو ہیں لیکن زیادہ تر پکے کے ڈاکو ہیں۔

قومی خبریں سے مزید