ترجمان نج کاری کمیشن نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی نج کاری کے لیے صرف ایک بولی دہندہ نے بڈ جمع کرائی ہے۔
پی آئی اے کی بولی کھولنے کے لیے کل کی تاریخ مقرر ہے۔
ذرائع نج کاری کمیشن کے مطابق نج کاری حکام کل ہر حال میں نج کاری کا عمل جاری رکھنے کے حامی ہیں، وزیرِ نج کاری کی سعودی عرب سے واپسی پر بولی منعقد کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ نج کاری وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بولی دہندہ کی پیشکش بنیادی قیمت سے زائد ہوئی تو اس کو پی آئی اے کے 60 فیصد حصص دے دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔