سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا نیاسیکریٹری اور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کر دیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد یاسین گریڈ 21 میں چیف جسٹس کے سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔
سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد عارف گریڈ 20 میں چیف جسٹس کے ایگزیکٹیو آفیسر تعینات ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اسٹاف آفیسر کی بھی جلد تعیناتی کا امکان ہے۔