فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم نے میلبرن میں ٹریننگ سیشن کیا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی نیٹ پر بولنگ کی۔
سلیکٹر اسد شفیق بھی پریکٹس سیشن کے دوران موجود تھے جنہوں نے کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان محمد رضوان سے تفصیلی مشاورت کی۔
اسد شفیق بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا۔