پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اپنی آپریشنل کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے نیا لائسنسنگ پورٹل متعارف کرایا ہے۔
اس پورٹل کے ذریعے کیس پروسیسنگ کی کامیابی کی شرح اور کارکردگی میں بے حد اضافہ ہوا ہے، نئے پورٹل کی بدولت مختلف سرٹیفکیٹس کے اجراء اور پروسیسنگ میں تیزی آئی، جس سے پاکستان بھر میں طبی ماہرین کےلیے بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
اب تک تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 75279 میں سے 73361 کیسز مکمل اور جاری کیے جا چکے ہیں۔
ان کیسز میں ڈیٹا یا لائسنس میں تبدیلی، پرووژنل سرٹیفکیٹس کی توسیع، مکمل رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفکیٹس، عارضی لائسنس، غیر ملکی گریجویٹس کے عارضی لائسنس، لائسنس کی تجدید، ٹیچنگ ایکسپرینس اور پوسٹ گریجویٹ کوالیفکیشنز کی رجسٹریشن شامل ہیں۔
یہ اعداد و شمار پی ایم ڈی سی کی سروس کو بہتر بنانے کے عزم کا ثبوت ہیں، اور پورٹل کا صارف دوست انٹرفیس اور بیک اینڈ پروسیسنگ کے عمل نے ٹرن آراؤنڈ ٹائم کو کم اور طبی ماہرین کےلیے رسائی کو بڑھا دیا ہے۔
پی ایم دی سی ڈیجیٹل جدت اور مسلسل بہتری کے عزم پر قائم ہے اور طبی برادری کی ضروریات کو فوری اور مؤثر انداز میں پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
کونسل پورٹل کو کامیاب بنانے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتی ہے اور مستقبل میں بھی خدمات کی فراہمی کے معیار کو بلند کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
مزید برآں پی ایم ڈی سی نے طبی اساتذہ کی تدریسی تجربے کی پہچان کو آسان بنانے کےلیے ایک نیا پورٹل لانچ کیا ہے، جس کے ذریعے تدریسی تجربے کی بروقت منظوری اور توثیق کی جا سکے گی۔
صدر پی ایم ڈی سی کی مفعال نگرانی کے تحت تاخیر کے مسائل کو حل کیا گیا ہے، جس سے ایک مؤثر اور درخواست گزار کی سہولت پر مبنی نظام قائم کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اپنے عملی ڈھانچے کو جدید بنانے کےلیے ایک نئے ’انٹرپرائز ریسورس پلاننگ‘ (ای آر پی) سسٹم کی تنصیب کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس کا مقصد کونسل کے تمام داخلی انتظامی امور کو مکمل طور پر خودکار بنانا ہے، یہ اقدام ورک فلو کو تیز کرنے، کارکردگی میں بہتری لانے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے کونسل کی صلاحیت کو مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔
پی ایم ڈی سی ڈیجیٹل دور میں آٹومیشن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ترقی کے لیے پرعزم ہے، ایک ای آر پی سسٹم متعارف کرانے کی راہ پر گامزن ہے، جو ہماری سیکریٹریٹ کے داخلی امور میں نمایاں بہتری لائے گا۔
نئے چیلنجز کے پیش نظر پی ایم ڈی سی کے تمام امور کو خودکار بنانے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ طبی برادری کےلیے سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
یہ ای آر پی سسٹم پی ایم ڈی سی کے مختلف افعال کو مرکزی اور خودکار بنا دے گا، جس سے ڈیٹا پروسیسنگ کی درستگی اور رفتار میں بہتری، ریکارڈ مینجمنٹ میں بہتری اور صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد کےلیے خدمات کی فراہمی کے ردعمل کے اوقات میں اضافہ ہوگا۔
اس ڈیجیٹل تبدیلی کا مقصد پی ایم ڈی سی کی معیار کی بلندی اور جدید تکنیکی جدت سے ہم آہنگی کا ثبوت فراہم کرنا ہے۔