• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی نایاب جڑی بوٹیاں بیرون ملک اسمگل ہونیکا انکشاف

کراچی(جمشیدبخاری)محکمہ وائلڈلائف کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک طویل عرصہ سے سندھ کی اہم قیمتی اور نایاب جڑی بوٹیاں سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کی جارہی ہے‘ اس ضمن میں محکمہ جنگلی حیات نے چار کنسائنمنٹ بھی پکڑے ہیں جن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں اربوں روپے ہے ‘ان میں سے ایک کمپنی میں ایک مشہور ٹی وی چینل کے اینکر بھی اہم عہدے پر فائز ہیں‘ یہ جڑی بوٹیاں ناصرف پاکستان میں ادویات بنانے میں کام آتی ہیں بلکہ بیماری کی صورت میں جنگلی جانور بھی یہ جڑی بوٹیاں استعمال کرتے ہیں ۔ پاکستان کسٹمز کے پاس ان جڑی بوٹیوں کو چیک کرنے کامیکانزم نہیں تھا اور وہ ان جڑی بوٹیوں کو گھاس پھوس سمجھ کر برآمد کرنے کی اجازت دے دیتے تھے تاہم یہ جڑی بوٹیاں عالمی مارکیٹ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ان جڑی بوٹیوں سے ناصرف زندگی بچانے والی ادویات بلکہ جنسی ادویات کی تیاری کا کام بھی لیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید