• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک میں عید الفطر 20 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے

کویت سٹی (آئی این پی )خلیجی ممالک میں عید الفطر20مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے ،رمضان المبارک کے 30ایام مکمل ہونگے،خلیجی ممالک میں عید الفطر کے حوالے سے العجیری سائنٹیفک سینٹر نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق العجیری سائنٹیفک سینٹر نے پیشگوئی کی کہ فلکیاتی حساب کے مطابق بدھ 18مارچ 2026(29 رمضان المبارک)کی شام کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ ایک بیان میں سینٹر نے پیشگوئی کی کہ اس دن کویت اور زیادہ تر دیگر ممالک میں چاند غروب آفتاب سے پہلے ہی ڈوب جائے گا جس کی وجہ سے فلکیاتی طور پر چاند کا دیکھنا ناممکن ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید