• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں سفارتخانہ پاکستان اور قونصلیٹ کی ہیلپ لائنز 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں، قونصل جنرل

جدہ (شاہد نعیم) سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان قونصلیٹ جدہ میں ہیلپ لائنز ایئرپورٹس پر پھنسے پاکستانی مسافروں کی مدد کیلئے 24گھنٹے کام کر رہی ہیں۔قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے جنگ کو بتایا کہ حکومت پاکستان کی گائیڈ لائن کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ میں قونصلیٹ نے ہیلپ لائنز قائم کی ہیں جبکہ سفارتخانے اور قونصلیٹ کی ٹیمیں ایئرپورٹس پر پاکستانی مسافروں کی مدد اور انہیں فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں،گزشتہ دو دن میں سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس پر پھنسے تقریبا 160 پاکستانی مسافروں اور عمرہ زائرین کو سفر میں سہولت فراہم کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید