کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بروری پولیس نے ہزارہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار کا نجی سیل سے چار نوجوانوں کو بازیاب کراکر بی سی اہلکار سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویڑن شوکت علی مہمند کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ہزارہ ٹاؤن میں بھی سیل بنایا ہوا ہے جہاں نوجوان لڑکوں اغوا کر کے قید کیا ہوا ہے جس پر ایس پی نے ایس ایچ او بروری محمود خروٹی کی سر براہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ہزارہ ٹاؤن بلاک تین میں نجی سیل پر چھاپہ مار کر سیل میں موجود تین افراد وجاہت قندھاری۔علی اور نادر علی کو گرفتار کر کے ٹی ٹی قبضے میں لے لی جبکہ سیل میں قائم ایک کمرے سے چار مغوی نو جوانوں جواد علی۔خدا بخش۔علی چمعہ اور سید علی سینا کو بازیاب کرا لیا پولیس نے بتا یا کہ بازیاب ہونے والے نوجوانوں نے بتایا گرفتار افراد نے اپنے ایک ساتھی ثنا اللہ جو بی سی کا اہلکار ہے نے تین روز قبل ہمیں گرفتار کر کے اس جی سیل میں لے کر آئے اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ چوری کا اعتراف کریں مگر ہم نے چوری نہیں کی تو کیس چیز کا اعتراف کرے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔