• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔

ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری سمیت ہر رہنما ڈیل کر کے باہر گیا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام کو چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کے لیے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر محلات بنائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں، نہ ہی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ، جعلی حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟حکومت تو آپ ہی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید