• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی، بیرسٹر سیف

پشاور (این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی خبر پرجاری وضاحتی بیان میں کہاہے کہ میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرویو کو توڑ مروڑ کو قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ میں نے کہیں بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق نہیں کی۔

محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ میں نے تمام اداروں کو مل بیٹھنے اور باہمی اتفاق سے سیاسی تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر بات کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی کارکنوں کی رہائی اور جمہوری عمل کی بحالی چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید