خیبر پختون خوا کے وزیرِ تعلیم فیصل خان ترکئی کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ وہ بچے ہیں جو اسکول نہیں جاتے۔
وزیرِ تعلیم کے پی نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم الٹرنیٹ لرننگ پروگرام کے تحت اسکول سے باہر بچوں کو 18 ماہ میں کورس کرواتے ہیں اور پھر انہیں اسکولوں اور کالجوں میں داخل کرواتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ الٹرنیٹ لرننگ پروگرام 2019ء میں شروع کیا اور یہ 27 اضلاع تک پھیل گیا ہے، قبائلی اضلاع کے مدرسوں میں 300 سے زیادہ سینٹرز کھولیں گے۔
فیصل ترکئی نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں 70 فیصد سے زیادہ لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، دہشت گردوں نے لڑکیوں کے اسکولوں کو تباہ کر دیا تھا۔