• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پولیس نے اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکّام کے مطابق بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکّام نے بتایا ہے کہ گرفتار شخص سے لوٹی ہوئی رقم اور ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا جائے گا۔

پولیس حکّام کے مطابق ملزم آئی ایٹ، جی 9، جی 14 اور جی 15 کی بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہے۔

پولیس حکّام نے بتایا ہے کہ ان بینک ڈکیتیوں کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید