وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر شارعِ فیصل پر رہائشی عمارتوں کی بیوٹیفکیشن کا آغاز ہو گیا۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق شاہراہ فیصل پر 14 عمارتوں کی تنزین و آرائش کا کام شروع ہو چکا ہے۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رشید سولنگی نے عمارتوں کا معائنہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کے مطابق فلک ناز بلڈر نے اپنی 7 عمارتوں کا رنگ و روغن کر لیا ہے۔
رشید سولنگی نے بتایا کہ دیگر بلڈرز بھی اپنے پروجیکٹس کا پینٹ مکمل کر کے سولر پینل لگا رہے ہیں۔
اس حوالے سے مراد علی شاہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سولر پینل لگا کر عمارتوں کو لائٹس کے ذریعے خوبصورت کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کو یہ بھی بتایا گیا کہ شارع فیصل پر قائم دیگر نجی اداروں کی 10 عمارتوں کی بھی خوبصورتی کا کام جاری ہے۔