چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کے فائٹنگ اسپرٹ سے خوش ہوگئے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ شاباش ٹیم، ایک سخت میچ میں زبردست فائٹ کی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پلیئرز نے اپنا پورا زور لگا کر ہر ممکن فائٹ کی۔ یہ پہلا میچ ہی تھا، اعتماد ہے کہ ٹیم کم بیک کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کرے گی۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے ایک لو اسکورنگ میچ میں بمشکل پاکستان کے خلاف دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
قومی ٹیم تو پہلے کھیلتے ہوئے 203 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، تاہم آسٹریلین ٹیم بھی ہدف تک پہنچنے میں مشکل کا شکار نظر آئی، پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی 8 وکٹیں گرائیں۔