• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات، امن و امان کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات

فوٹو: بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی انتخابات پر امن و امان اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈ فعال ہیں جبکہ خطرات پر نظر رکھنے کے لیے ایف بی آئی نے کمانڈ پوسٹ قائم کردی ہے۔

امریکا بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، پولنگ عملے کے لیے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات ہیں۔

الیکشن عملے کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار Panic Buttons منگوالیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غلط معلومات سے الیکشن عملے، ورکرز اور ان کے خاندانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، واشنگٹن میں الیکشن کے دن اور اس کے ہفتوں بعد تک غیریقینی صورتحال کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب سائبر سیکیورٹی چیف نے کہا کہ بیرونی مخالفتین پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر جھوٹ کو پھیلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط معلومات کا ایک آتش فشاں ہے جس کا امریکی عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بنایا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید