• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں مندر کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تفتیش کا عمل شروع ہو گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق مندر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق خالصتان کے حامی افراد کی جانب سے ہندوسبھا مندر کے سامنے احتجاج جاری تھا کہ ہنگامہ ہو گیا۔ 

پولیس نے مندر کے قریب نفری بڑھا دی اور ہنگامے میں ملوث افراد کے بارے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ 

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر پیئر پولیور سمیت متعدد سیاستدانوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ 

یاد رہے کہ کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور کینیڈا میں خالصتان کے حامیوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔

کینیڈا میں مقیم بھارتی کمیونٹی میں گروپ بندی زوروں پر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید