• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں اضافہ انتظامی معاملہ، ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت کے منظور کیے گئے غیر شرعی قانون اور سپریم کورٹ کے کسی بھی غیر شرعی فیصلے کو نہیں مانیں گے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں اضافہ انتظامی معاملہ ہے ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے،جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینے کے علمبردار پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایسا ایکٹ پاس کر رہے ہیں جو اپنے ہاتھوں سے جمہوریت کے چہرے پر کالک لگانے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیر کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ وہ 26 ویں آئینی ترمیم میں کن شقوں کو واپس لینے پر آمادہ ہوئی ، کیا آج کا ترمیمی ایکٹ آئین کے روح کے منافی نہیں ؟، کیا یہ آئین کا تقاضا ہوگا کہ کل آپ نے وہ سارے اختیارات واپس لیے جس سے جمہوریت کو خطرہ تھا؟ آج حکومت نے ایکٹ پاس کرکے اپنے ہی اس عمل کی نفی کی ، یہ آئین اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

اہم خبریں سے مزید