اسرائیلی میڈیا کے مطابق یکم نومبر سے اب تک مختلف واقعات میں 6 فوجیوں سمیت 7 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے 6 اسرائیلی فوجیوں میں 2 نے خود کشی کی تھی جبکہ تین فوجی غزہ کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دو ماہ قبل رفح دھماکے میں زخمی اسرائیلی فوجی یکم نومبر کو ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 3 نومبر کے روز لبنان سے نہاریا پر راکٹ حملے میں اسرائیلی شہری ہلاک ہوا۔