• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست اتر پردیش میں مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد ہائی کورٹ کا مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

الہٰ آباد ہائی کورٹ کا مدارس پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں 25000 مدارس کو بحال کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مارچ میں ہائی کورٹ نے مدرسہ ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے سیکولر ازم کے اصولوں کے خلاف بتایا تھا۔

ہائی کورٹ نے مدارس کے طلباء کو روایتی اسکولوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں 25 ہزار مدارس میں 27 لاکھ طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید