• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: اے  پی
فوٹو: اے  پی

جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدورائی میں کملا ہیرس کی کامیابی کیلئے پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں امریکا کے انتخابات پر سب کی نظریں ہیں، یہاں تک کہ جنوبی بھارت کے ہندوؤں نے بھی کملا ہیرس کی کامیابی کیلئے دعائیں کی ہیں۔

امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ریاست ورمونٹ ووٹنگ شروع ہوگئی، ریپبلکن کے ٹرمپ اور ڈیموکریٹ  کی کملا ہیرس  میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس بھارتی اور جمیکا کے مہاجرین کی بیٹی ہیں، جن کی والدہ تامل ناڈو کی ریاست میں پیدا ہوئیں اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے امریکا منتقل ہوئیں۔

کملا ہیرس نے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کی ہیں کہ وہ چنئی میں اپنے نانا سے ملنے جایا کرتی تھیں اور انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی بھارتی وراثت نے ان کی زندگی اور کیریئر پر اثر ڈالا ہے۔


فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کی کامیابی کیلئے تامل ناڈو کے شہر مدورئی میں انوشناتھ کے انوکرگنی آرگنائزیشن کی جانب سے  دعائیہ تقریب کا اہتمام  کیا گیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مندر کے اندر کچھ ہندو جمع ہیں جہاں کملا ہیرس کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی جارہی ہے، اس دوران مندر کے باہر کملا ہیرس کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات آج ہورہے ہیں، انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ ہے، کسی بھی امیدوار کو صدر منتخب ہونے کے لیے 538 الیکٹوورل ووٹ میں سے کم از کم 270 ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید