• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سارہ شریف قتل کیس، والد کا بچی کی موت کا ذمہ دار ہونے سے انکار

برطانیہ میں 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے مقدمےکی سماعت جاری ہے۔ سارہ شریف کے والد نے بچی کے موت کا ذمہ دار ہونے سے انکار کر دیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کا مقدمہ والد، سوتیلی ماں اور چچا پر چل رہا ہے۔ سارہ کی لاش ووکنگ میں گھر سے گزشتہ برس 10 اگست کو ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو گھر میں بیٹی کی لاش کی اطلاع والد نے پاکستان پہنچ کر دی تھی۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عرفان شریف نے بچی کو پیٹنے کا بھی اعتراف کیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق سارہ کئی ہفتوں سے تشدد کا شکار ہو رہی تھی، اس کے جسم پر چوٹوں کے متعدد نشانات تھے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفان شریف نے اعتراف کیا کہ سدھارنے کیلئے اسے تھپڑ مارا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق عرفان شریف نے اپنی اہلیہ پر الزام لگایا کہ اس نے دوبار بچی کو مارا تھا، تینوں ملزمان پر سارہ کے قتل اور اس کی موت کا سبب بننے کا الزام ہے۔ 

مقدمہ کی سماعت دسمبر کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید