• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، مختلف ریاستوں میں پولنگ ختم ہونے کے مختلف اوقات

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا میں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولنگ مکمل ہونے کے اوقات بھی مختلف ریاستوں میں مختلف ہیں۔

امریکی ریاست انڈیانا اور کینٹکی میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجےختم ہوگی۔

ہوائی سمیت کئی مغربی ریاستوں میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجےختم ہوگی۔

جارجیا اور نیوکیرولائنا میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 سے7 بجے کے درمیان ختم ہوگی۔

مشی گن، پنسلوینیا، وسکونسن میں ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان ختم ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق سب سے آخر میں الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ ختم ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید