ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کلاچی اور درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
دہشت گردوں کے ساتھ دو طرفہ فائرنگ میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناحت یوسف خان اور ظاہر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد بینک کرنسی وین لوٹنے سمیت کئی اور مزید وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
آپریشن میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔