• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار شہید ہو گئے۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا، ایف سی کے 10 جوان خارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

شہید ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان اور 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایف سی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے بنوں میں ایس ایچ او تھانہ جانی خیل کی گاڑی اور کوہاٹ میں سب انسپکٹر پر فائرنگ کے واقعات کی بھی مذمت کی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید