• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ کو کنٹرول نہیں کر سکتے، سوشل میڈیا کے متبادل پلیٹ فارمز بنائے جائیں: سینیٹر پلوشہ خان

سینیٹر پلوشہ خان — فائل فوٹو
سینیٹر پلوشہ خان — فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں تجویز دی ہے کہ انٹر نیٹ کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا، سوشل میڈیا کے متبادل پلیٹ فارمز بنائے جائیں۔

سینیٹر افنان اللّٰہ کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ریگولیشن آف آرٹیفیشل انٹلیجنس بل 2024ء زیرِ غور رہا۔

وزارتِ آئی ٹی کے حکّام نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر مشاورت جاری ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے پوچھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو کیسے ریگولیٹ کریں گے؟

اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ سوشل میڈیا کو آج تک ریگولیٹ نہیں کر سکے اور ابھی بھی سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور جعل سازی کی بھر مار ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ چین نے سوشل میڈیا کے متبادل پلیٹ فارمز بنائے اور پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کنٹرول کیا، انٹرنیٹ کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا، اس لیے سوشل میڈیا کے متبادل پلیٹ فارمز بنائے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید