پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت 2026ء کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بسنت 2026 کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور کی حدود میں 6، 7 اور 8 فروری 2026ء کو بسنت منائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے سخت شرائط اور حفاظتی اقدامات کے تحت پتنگ بازی کی مشروط اجازت دی ہے، پتنگ اور ڈور مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کے لیے ای-بز ایپ اور آن لائن پورٹل فعال کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز اور شہریوں کے لیے ایس او پیز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔