• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ اجلاس تک سندھ ہائیکورٹ ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فائل فوٹو
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فائل فوٹو

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ پر تجاویز آئی ہیں، فیصلہ ہوا آئندہ اجلاس تک سندھ ہائی کورٹ ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں، ہائی کورٹ میں ابھی 12 ججوں کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ پر مشاورت کی گئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جسٹس جمال مندوخیل نے تھوڑی دیر کے لیے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی، پاکستان بار کے نمائندے اختر حسین اہلیہ کی بیماری کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔

وزیر قانون نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر تک موخر کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید