• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 5 غیرملکیوں کا دو روزہ ریمانڈ منظور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 5 غیرملکیوں کا دو دن کا ریمانڈ منظور کرلیا۔ 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ 

اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، جس کے لیے جسمانی ریمانڈ مطلوب ہے۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ملزمان ایک منظم نیٹ ورک کے تحت آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں۔ 

جس پر عدالت نے دو دن کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے غیر ملکی ملزمان کو دوبارہ 16 جولائی کوپیش کرنے کا حکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید