مل کر پاکستان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ سے نمٹنے کیلئے ”پاکستان ویئر ماسک“ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس مہم کا مقصد لاہور میں اسموگ کے بڑھتے ہوئے مسئلے اور ماسک پہننے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔
”مل کر“ کے رضاکاروں نے لاہور اور گرد و نواح کے شہروں میں ماسک بھی تقسیم کیے ہیں، جو جلد ہی ملک بھر کی کمیونٹیز تک پھیلا دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ”مل کر“ کی یہ مہم افراد کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو خاص طور پر اسموگ کے موسم کے دوران فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچائیں۔
اس موقع پر ”مل کر“ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سید کشف احمد کا کہنا تھا کہ ہماری مہم کا مقصد عوامی صحت اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔