• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے کا نوٹی فکیشن جاری

کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 

کمشنر کراچی نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس نوٹی فکیشن پر ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سختی سے عمل کریں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چینی غائب ہوگئی، شہری چینی کی تلاش میں بازاروں کے چکر لگاتے تھک چکے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو ہے جبکہ منڈی سے چینی 178 سے 188 روپے مل رہی ہے۔

پرائس مجسٹریٹ کی گرفتاریوں سے تنگ آ چکے اب چینی نہیں رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید