سندھ کے وزیرِ ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے متحدہ کے رہنما فاروق ستار کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار ہر ہفتے تعصب پھیلانے کے لیے نمودار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماء عوام کے بجائے نفرت کی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔
ذوالفقار علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو عوام ہلکا ہی نہیں فارغ ترین جماعت سمجھتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی سندھ کا دارالخلافہ اور سندھ کے باسیوں کے سر کا تاج ہے اور کراچی کے اردو بولنے والے سندھ کی ثقافت اور تہذیب پر فخر کرتے ہیں۔