کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ چھاپہ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نفری طلب کرلی گئی ہے۔