• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: گدھے کا گوشت برآمد کیس، گرفتار غیر ملکی ملزم جیل منتقل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے کیس میں گرفتار غیر ملکی ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

گرفتار غیر ملکی ملزم کو ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز سنگجانی کی حدود سے 45 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گدھوں کا گوشت پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو فراہم کیا جاتا تھا، جبکہ گوشت اور کھالیں بیرونِ ملک برآمد کی جاتی تھیں۔

 متعلقہ حکام کے مطابق اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا ہو۔

قومی خبریں سے مزید