اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قراردادیں منظور ہوگئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی 4 قراردادیں منظور کیں۔
ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر قرار داد منظور کی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں پر قابو پانے کی قرار داد بھی منظور کی گئی۔
ترجمان کے مطابق غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا دھمکی کیخلاف موثر بین الاقوامی اقدامات کی تکمیل کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اس قرارداد کو بھی پاکستان نے پیش کیا تھا جس کو منظور کیا گیا۔