• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: شہریوں سے بھتہ لینے کا الزام، 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

حیدرآباد میں شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام پر 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف کر دیے گئے۔ 

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حیدر آباد کے مطابق  سب انسپکٹرز آصف جتوئی، سیف اللّٰہ گِل اور وحید پنہور برطرف کیے گئے۔ 

ایس ایس پی حیدر آباد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکار زبیر، زوہیب اور محمود گجر بھی ملازمت سے برطرف کر دیے گئے ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ برطرف اہلکاروں نے شہریوں کو اغواء کر کے 19 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ 

ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر وحید اور ایک اہلکار جیل میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید